سرگودھا: سی ٹی ڈی کا سپاہ محمد کے 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے نواحی علاقے میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سپاہ محمد کے مبینہ 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ خفیہ معلومات پر لقمان کینال اور کوٹ مومن پر کارروائی کی گئی اور 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ماسٹر مائنڈ محمود اقبال گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو پڑوسی ملک سے آپریٹ کر رہا تھا، دہشت گرد سرگودھا میں اہم تنظیم کے رہنما کو قتل کرنا چاہتے تھے، چھاپے کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دہشت گرد پنجاب میں کارروائی کی منصوبہ بندی بھی کررہے تھے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دستی بم، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد اور دیگر اشیا برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ماسٹر مائنڈ محمود اقبال دہشت گردوں کو پڑوسی ملک سے آپریٹ کر رہا تھا، انٹرپول کی مدد سے دہشت گرد کی گرفتاری کی۔

گرفتار دہشت گردوں میں مشرف عباس، عامر عباس، نیاز عباس، عدیل عباس، اسلم حسین، بشارت خان اور محمد علی شامل ہیں۔

دہشت گردوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انکو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، تفتیش کے دوران دہشت گردوں سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں