سندھ اور بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف

کراچی (ڈیلی اردو) بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سرپرستی میں چلنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا، ایس آر اے کے 15 سے زائد دہشتگردوں کی سندھ اور بلوچستان میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، اندرون سندھ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے روپوش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد اندرون سندھ کے بارڈرعلاقوں میں منظم ہونے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ایس ار اے کو بھارتی فنڈنگ کے شواہد تفتیش کاروں کو مل گئے۔

پولیس حکام کے مطابق بیرون ملک سے اصغر نامی شخص فنڈنگ کررہا ہے، دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے 4 سے زائد کارندے پولیس حساس اداروں کے ساتھ مل کر گرفتار کر چکی ہے، نیٹ ورک کے مزید کارندوں کی تلاش کے لیے پولیس اور حساس ادارے سندھ اور بلوچستان میں چھاپہ مار کارروائیاں کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں