عراق: موصل میں داعش کے خفیہ مرکز پر چھاپہ، سونا، چاندی اور امریکی ڈالرز برآمد

بغداد (ڈیلی اردو) عراق میں پولیس کے امور کی وزارت کے ذرائع نے موصل شہر میں داعش تنظیم کے زیر استعمال ایک خفیہ مقام کا انکشاف کیا ہے۔

شہر پر قبضے کے عرصے کے دوران میں داعش پرانے علاقے میں واقع اس گھر کے اندر بھاری مالی رقوم، سونا اور چاندی دفنا کر رکھتے تھے۔ یہ بات مقامی ویب سائٹ “شفق نیوز” نے مذکورہ ذرائع کے حوالے سے بتائی۔

شفق نیوز کے مطابق اس خفیہ جگہ پر چھپائے گئے مال اور دیگر اشیاء کو “داعشی خزانہ” کہا جا سکتا ہے۔ پولیس نے بھاری رقم اور سونے چاندی کو قبضے میں لے لیا ہے۔

مقامی چینل نے ان اشیاء کی وڈیو بنا کر نشر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اس “خزانے” میں 15.9 لاکھ امریکی ڈالر اور 1.75 کروڑ عراقی دینار کے علاوہ 17.5 کلو گرام وزن کی چاندی کی پلیٹیں اور 458 گرام داعش کی سونے کی نقدی کے ٹکڑے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں