ایران کی اسرائیل کو جدید اسلحہ فروخت کرنے پر امریکہ پر کڑی تنقید

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایسے وقت میں جب غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی جارہی ہے، اسرائیل کو جدید اسلحہ فروخت کرنے پر امریکہ پر کڑی تنقید کی ہے۔

ظریف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کو پریسیژن میزائل فروخت کئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو زیادہ ٹھیک نشانے کے ساتھ مارا جاسکے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دیا جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو پریسیژن گائیڈڈ ہتھیاروں کی فروخت کی ابتدائی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت 73 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی کانگریس کو اس فیصلے سے اسرائیل اور غزہ کے مابین تصادم شروع ہونے سے تقریباً ایک ہفتہ قبل 5 مئی کو آگاہ کیا گیا تھا۔

امریکہ کو اسرائیل کا سرپرست قرار دیتے ہوئے ظریف نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اس نے تنازعہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بیان منظور کرنے سے روکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں