جرمنی نے حزب اللہ کی تین ذیلی تنظیموں پر پابندی عائد کردی

برلن (ڈیلی اردو) یورپی ممالک میں لبنانی شیعہ ملیشیا کے وفادار گروپوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے تازہ پیش رفت جرمنی میں سامنے آئی ہے۔ جرمنی نے حزب اللہ کی تین ذیلی تنظیموں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ حال ہی میں یورپی ملک آسٹریا نے حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ پر پابند عائد کردی تھی۔

جرمن وزارت داخلہ کے ترجمان ہارسٹ سیہوفر نے ایک ٹویٹ میں کہا برلن نے تین انجمنوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ تنظیمیں عسکری تنظیم حزب اللہ کو مالی اعانت فراہم کر رہی تھیں۔

وزیر داخلہ نے اپنی طرف سے اس بات کی تصدیق کی کہ جو لوگ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں انہیں جرمنی میں پناہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کی وفادار تنظیموں پر پابندی کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق ہیمبرگ، بریمین، ہیسی، لوئر سیکسونی، نارتھ ویسٹ فیلین ریننیا اور سکلیسگ ہولسٹین کی ریاستوں حزب اللہ کی وفادار تنظیموں‌ کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں