پاکستان اور مصر کی پہلی مشترکہ فضائی دفاع کی مشقیں اختتام پذیر

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان اور مصر کی مشترکہ فضائی مشق اسکائی گارڈ کی اختتامی تقریب مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہوئی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ روز اختتامی تقریب میں کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے قاہرہ میں مشق کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر اسکائی گارڈ ون میں پاک آرمی ائیر ڈیفنس، پاک فضائیہ ائیر ڈیفنس اور مصری فضائی دفاعی دستوں نےحصہ لیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دو ہفتے جاری رہنے والی مشق کا مقصد یکجہتی، ہم آہنگی اور معلومات کا حصول تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان مشقوں کی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ پاکستانی سفیر ساجد بلال، ایئر فورس مارشل دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ مشقوں کی اختتامی تقریب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں