فلپائن میں جھڑپ میں 3 شدت پسند ہلاک، 7 فرار

منیلا (نمائندہ ڈیلی اردو) فلپائن کے جنوبی علاقہ میں فلپائن کے فوجیوں کے ساتھ اتوار کے روز صبح صادق سے قبل جھڑپ میں 3 مسلح شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

زاموآنگا شہر میں مغربی مینڈاناؤ کمانڈ کے لیفٹیننٹ جنرل کورلیٹو وینلوان نے کہا کہ صوبہ ماگوئنڈاناؤ میں مسلح افواج اور بانگسامورو اسلامی آزادی کے جنگجوؤں (بی آئی ایف ایف) میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے جھڑپ شروع ہوئی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب دستوں کا مقابلہ بی آئی ایف ایف کے 10 ارکان سے ہوا تب وہ فوجی آپریشن کررہے تھے۔

وینلوان نے کہا کہ ان میں سے 7 فرار ہوگئے جو پیچھے 3 پستول، 2 ہینڈ گرنیڈز اور غیرقانونی منشیات چھوڑ گئے۔

بی آئی ایف ایف 200 افراد پر مشتمل ہے جن پر وسطی مِنڈاناؤ خطہ میں بمباری اور دیگر ظلم وتشدد کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں