کوئٹہ میں ہلاک داعش کا دہشت گرد فضل الرحمن سانحہ مچھ میں ملوث تھا، سی ٹی ڈی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے سریاب گوہر آباد میں کالعدم تنظیم داعش پاکستان کے ہلاک دہشت گرد کےحوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ہلاک دہشتگرد فضل الرحمن عرف شان مچھ میں شیعہ ہزارہ کان کنوں کے قتل کے واقعہ میں برائے راست ملوث تھا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں جبکہ ہلاک دہشت گرد سے مچھ کان کنوں کے قتل کے دوران لی گئی موبائل تصاویر بھی ملی ہیں۔

خیال رہے کہ 2 جنوری 2021 کو مچھ کے علاقے گیشتری کی کوئٹہ کوئلہ فیلڈ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دہشت گردوں نے کئی مزدوروں کو اغوا کر لیا تھا۔ حکام کے مطابق شناخت کے بعد بلوچستان کی شیعہ ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 11 کان کنوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں