فلپائن میں فضائیہ کا ‘سی ون تھرٹی’ طیارہ گر کر تباہ، 29 افراد ہلاک، 50 کو بچا لیا گیا

منیلا (ڈیلی اردو) فلپائن میں 90 سے زائد افراد کو لیکر جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 50 کو بچا لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے آرمی چیف نے طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی فلپائن میں جولو جزیرے پر لینڈنگ کے دوران فضائیہ کا سی 130 طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

فلپائن کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ طیارے میں 92 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تعداد فوجیوں کی تھی۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ حادثے میں 29 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 50 کو بچا لیا گیا ہے، دیگر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آرمی چیف سری لیتو لوبیجانا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں