ایف اے ٹی ایف: پاکستان کی فیٹف نکات پورے کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ نے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف نکات پورے کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے نکات پورا کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کرایا ہے، ہم پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ عالمی دنیا کے ساتھ مل کر جلد بقیہ نکات بھی مکمل کرے۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ پاکستان دہشتگری کی فنانسنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے اور ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران، پاکستان سمیت افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک کو امن کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں