عراق: بغداد کے محفوط ترین علاقے میں راکٹ حملے

بغداد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) عراق کے دارالحکومت بغداد کےہائی سیکیورٹی گرین زون کی جانب دو راکٹ داغے گئے جن کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

عراقی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرین زون میں داغے جانے والے راکٹ میں سے ایک پارکنگ اور دوسرا قریبی خالی مقام پر گرا.

بغداد کا گرین زون انتہائی حساس نوعیت کا علاقہ ہے جہاں اہم سرکاری عمارتیں اور غیر ملکی سفارتخانے موجود ہیں۔ عراقی اور امریکی حکام کے مطابق یہ راکٹ حملے عموما ایران نواز عراقی ملیشیائیں کرتی ہیں۔

یہ حملہ ایسے موقع پر کیا گیا کہ جب عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد عراق واپس آرہے ہیں۔ امریکی صدر نے عراقی وزیر اعظم سے ملاقات میں عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں