سوات: مینگورہ میں فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار ہلاک

سوات سٹی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار ہلاک ہوگئی، مقتولہ مینگورہ پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر تعینات تھی۔

حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں