افغانستان میں طالبان کا قبضہ: اقوام متحدہ نے اپنا عملہ قازقستان منتقل کردیا

کابل (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے اتوار کے روز 120 افراد کو کابل سے قازقستان کے آلماتی روانہ کیا جو کہ بدھ کے روز ہونے والی اقوام متحدہ کے عملے کے 100 ارکان کی منتقلی کے علاوہ ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ مسافروں میں اقوام متحدہ کے اہلکار اور متعدد غیرسرکاری تنظیموں کے ارکان ہیں جو افغانستان میں اقوام متحدہ کے اطلاق کے شراکت دار کے طور پر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اتوار کے روز کابل سے روانہ ہونے والے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا کچھ حصہ آلماتی میں ایک فاصلہ سے کام کرتا رہے گا۔

ڈوجارک نے کہا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ اس وقت موقع پر موجود اپنے ہزاروں اہلکاروں اور شراکت داروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ لاکھوں افغانوں کو اہم انسانی اور دیگر امداد کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں