جرمنی: یہودی معبد کو دھمکی دینے والے متعدد افراد گرفتار

برلن (ڈیلی اردو) جرمنی کی مقامی پولیس نے یہودی مذہبی تہوار ‘یوم کپور’ کے موقع پر یہودی معبد کو حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جرمن شہر ہاگن کی پولیس نے یہودی معبد پر حملہ آور ہونے کی دھمکی دینے والے افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل اسی معبد میں ہونے والی مذہبی تقریب کو حملے کے خطرے کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

جرمن پولیس کے مطابق انہیں ہاگن میں موجود یہودی عبادت گاہ پر ممکنہ حملے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت معبد کو گھیرے میں لیتے ہوئے تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں