ترکی میں داعش سے روابط پر 4 غیر ملکی شہری گرفتار

انقرہ (ڈیلی اردو) ترک پولیس نے داعش سے مبینہ روابط کے الزام پر ملک کے وسطی صوبے قیصری میں 4 غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے کہا کہ مشتبہ افراد گروہ کی جانب سے عراق اور شام میں کی جانیوالی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے کے دوران ڈیجیٹل مواد بھی ضبط کیا گیا ہے۔

داعش کو 2015 سے ترکی میں مہلک حملوں کے سلسلے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ جس کے جواب میں ترکی کے انسداد دہشتگردی دستے ملک بھر میں اس گروہ کے اراکین کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں