لکی مروت میں آئی بی انسپکٹر کے قتل کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سب انسپکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات لکی مروت کے مرکزی شہر لکی میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے انٹیلی جنس بیورو کے ایک انسپکٹر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق انسپکٹر خان بہادر عشا کی نماز کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے اُنہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آور موٹر سائکل پر سوار تھے اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں