ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیس پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکا آپریشن، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا اہم اور مطلوب کمانڈر طاہر زمان عرف طارق عرف باسط عرف شیخ مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیس پر جوائنٹ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے گنڈا پور گروپ کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک کمانڈر ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا جو کہ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشت گردی کے متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1471425134409908229?t=8PfSCZXosBWQ-wicsbzIpg&s=19

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کلاچی کی حدود ٹکواڑہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف رات گئے انٹیلیجنس بیسڈ پر مشترکہ طور پر کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد ایک حجرے میں قیام پذیر تھے اور وہ دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشتگردوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور ساتھ ہی تین دستی بم پھینک کر حملہ آور ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب کمانڈر طاہر زمان عرف باسط عرف طارق عرف شیخ ولد نعمت اللہ ہلاک ہو گیا، جبکہ باقی دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک دہشت گرد کمانڈر اے پی سی کے سابق PS کلاچی سمیت، سی ٹی ڈی اہلکاروں، آرمی، سیکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں، آئی ای ڈی بم نصب کرنے سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ میں ہائی مشین گن، ایس ایم جی رائفل،09 عدد میگزین، ایک عدد کمر بند سمیت 125 عدد کارتوس، برآمد کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈر ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا جو کہ پولیس اور سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشت گردی کے متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں