کٹاس راج میں مذہبی رسومات: 100 سے زائد ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے

لاہور (ڈیلی اردو) صوبۂ پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے 100 سے زائد ہندو یاتری واہگہ کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے۔

بھارت سے آنے والے ہندو یاتری چکوال کے قریب کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات ادا کریں گے، ہندو یاتریوں کی سکیورٹی، رہائش اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام انتطامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مرکزی تقریب 19 دسمبر بروز اتوار کو ہوگی، تقریب میں مختلف سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سمیت پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری بھی شریک ہوگی۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارتی ہندو یاتریوں کو 17 سے 23 دسمبر تک کا ویزا جاری کیا جبکہ بھارتی ہندو یاتری 23 دسمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے ہی واپس جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں