جرمنی میں روسی شہری پر جاسوسی کی فرد جرم عائد

برلن (ڈیلی اردو) جرمنی میں ایک روسی شہری پر جاسوسی کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

وفاقی جرمن دفتر استغاثہ کے مطابق اٹھارہ جون سن دو ہزار اکیس میں گرفتار کیے گئے اس انتیس سالہ معلم پر الزام ہے کہ اس نے یورپی راکٹ پراجیکٹ کے بارے میں خفیہ معلومات روسی خفیہ اہلکاروں کو فراہم کی تھیں، جس کے عوض اسے پچیس ہزار یورو دیے گئے تھے۔

یہ روسی شہری آوگسبرگ یونیورسٹی میں ریسرچ ایسوسی ایٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں