پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان پہنچیں گے اور پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر آج پاکستان پہنچیں گے، وہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر وزیراعظم اور آرمی چیف کو سعودی ولی عہد محمد سلمان کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کو گزشتہ ہفتے پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کیلئے پاکستان اور بھارت کا دورہ کرنا تھا، تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل پاکستان آ رہے ہیں اور پاکستانی قیادت کو سعودی ولی عہد کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعوی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں خطے میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں