نائجیریا میں فائرنگ، 100 سے زائد افراد ہلاک

ابوجا (ڈیلی اردو) نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے کہا کہ ملک کے وسطی حصے میں ہلاکتوں کے ذمہ داروں پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا۔

مسلح افراد نے اتوار کو وسطی نائیجیریا کے متعدد دیہات میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی۔ نائجیریا کی پلیٹیو ریاست میں ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں درجنوں گھر بھی تباہ کر دیے گئے۔

شمال مغربی اور وسطی نائیجیریا ایک طویل عرصے سے چرواہوں اور کسانوں کے درمیان تناؤ کا مقام رہا ہے۔ وہاں ان دونوں گروہوں کے درمیان اکثر پانی اور زمین کے حصول کے لیے مسلح لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔

ان قبائل میں بدلہ لینے کی روایت وسیع تر جرائم کی بنیاد بنی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں