صومالیہ قحط کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی افریقی ملک صومالیہ کو اس دہائی کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے اور وہاں لاکھوں بچے بھوک کی وجہ سے لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً 40 فیصد حصہ یعنی لگ بھگ 60 لاکھ افراد خوراک کی انتہائی شدید قلت سے دوچار ہیں۔

اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق صومالیہ میں قحط کے بحران پر قابو پانے کے لیے ضروری 1.5 ارب ڈالر کی رقم کا اب تک صرف 4.4 فیصد ہی حاصل ہو سکا ہے۔

صومالیہ میں سن 2011ء میں قحط اور تصادم کی وجہ سے ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں