بنگلادیش: پروفیسر ہمایوں آزاد کے قتل پر جماعت المجاہدین کے 4 کارکنان کو سزائے موت

ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلادیش میں ایک پروفیسر کو تیز دھار چاقو کے وار کرکے قتل کرنے کے الزام میں کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین کے 4 کارکنان کو پھانسی کی سزا سنادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا ہائی کورٹ نے فروری 2004 میں قتل ہونے والے پروفیسر محمد ہمایوں آزاد کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین کے کارکنوں صالحین، انوار العالم، میزان الرحمان اور نورمحمد کو سزائے موت سناتے ہوئے مفرور صالحین اور نور محمد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ملزمان کو 58 میں سے 41 عینی شاہدین نے شناخت کیا تھا تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ انوار العالم اور میزان الرحمان اس وقت قید میں ہیں۔

یاد رہے کہ پروفیسر ہمایوں آزاد پر فروری 2004 میں ایک بک فیئر سے واپس آتے ہوئے چاقو بردار افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے بعد وہ پہلے ملٹری اسپتال ڈھاکا، تھائی لینڈ اور پھر جرمنی میں اگست 2004 کو دم توڑ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں