جرمنی میں روسی نیوز ایجنسی کی عمارت میں دھماکہ خیز ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا گیا

برلن (ڈیلی اردو) جرمن پولیس نے گزشتہ روز ایک عمارت میں دھماکہ خیز ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا۔ اس عمارت میں ایک روسی نیوز ایجنسی کا دفتر قائم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس ممکنہ طور پر دھماکہ خیز تھی اور ابھی تک یہ یقینی نہیں ہے کہ اس کی وہاں موجودگی کا مقصد کیا تھا۔ تاہم روسی نیوز ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسے برلن میں موجود روسی صحافیوں پر ایک دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت میں دیگر کمپنیوں کے دفاتر بھی موجود ہیں اور مکمل تحقیقات کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے تک پہنچنا ممکن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں