پانچ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 50 فلسطینی ہلاک

رام اللہ (ڈیلی اردو/یو این پی) فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے گذشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کو ماورائے عدالت ہلاکت کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا جس نے سال 2015 کی انتفاضہ القدس/ السکاکین کی یاد تازہ کردی ہے۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق قابض فوج نے یکم جنوری سے 9 مئی تک غرب اردن، القدس اور غزہ کی پٹی میں 50 فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ ہلاک کیا جب کہ تین فلسطینیوں کو سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں ہلاک کیا گیا۔ اس طرح رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں اور ریاستی دہشت گردی کے دوران 53 فلسطینی ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور 18 سال سے کم عمر کے 8 بچے بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق زیادہ تر شہری غرب اردن کے علاقوں میں ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں