نوازشریف کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب کوہدایت

لاہور (ڈیلی اردو) وزیرِ اعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سابق وزیر اعظم کے لیے طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کے لیے ہر قسم کی طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انھوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو نواز شریف کی صحت سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار سے کہا نواز شریف کا علاج ان کی مرضی کے مطابق کیا جائے، وفاق نواز شریف کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ آج پنجاب حکومت نے نواز شریف کے لیے ایمرجنسی ایمبولینس کوٹ لکھپت جیل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز نے نواز شریف کے علاج کی خاطر ایمرجنسی سہولیات کے لیے ٹویٹ کیا تھا۔

پنجاب حکومت کا نواز شریف کیلئے ایمرجنسی ایمبولینس جیل بھجوانے کا فیصلہیہ بھی پڑھیں:  پنجاب حکومت کا نواز شریف کیلئے ایمرجنسی ایمبولینس جیل بھجوانے کا فیصلہ

بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی ایمبولینس کسی بھی وقت کوٹ لکھپت جیل پہنچا دی جائے گی اور ایمبولینس میں ایمرجنسی سے نمٹنے کی تمام سہولیات موجود ہوں گی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے موبائل یونٹ کوٹ لکھپت جیل بھجوانے کے حوالے سے پی آئی سی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کے لیے موبائل یونٹ کوٹ لکھپت جیل بھیجا جا رہا ہے، 3 کارڈیک ڈاکٹرز اور 3 ٹیکنیشنز وہاں موجود رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں