میانمار فوجی جنتا نے 200 گھر جلا دیے

ینگون (ڈیلی اردو) میانمار کی فوجی جنتا نے ملک کے شمال میں سینکڑوں عمارتوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔

عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران متعدد چھاپہ مار کارروائیوں میں بنیادی عسکری کوشش یہ تھی کہ عوامی مزاحمت کو کچل دیا جائے۔

بتایا گیا ہے کہ کم ازکم دو سو گھروں کو آگ لگائی جا چکی ہے۔ گزشتہ برس فوجی بغاوت کے بعد بالخصوص ساگیانگ ریجن میں پیپلز ڈیفنس فورس کے ممبران فوجی جنتا پر باقاعدگی سے حملے کرتے رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں