یاؤندے (ڈیلی اردو) افریقی ملک کیمرون کے جنوب مغربی علاقے اکوایا میں ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم 30 دیہاتی مارے گئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق متعدد افراد لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حملہ کس گروہ کی طرف سے کیا گیا تھا۔
Eagle News Africa-ENA has obtained exclusive Video of how Cameroon Military Killed over 30 civilians and set Ablaze Several Houses in Marvas accusing the village of harboring Ambazonia Separatist Fighters.@antonioguterres @EmilyThornberry @TiborPNagyJr
https://t.co/P6ShSs0vFN pic.twitter.com/3eVm6SSg5k— Martin Mungwa PHD, F.ASCE (@SecCommfra) June 27, 2022
کیمرون کا جنوب مغربی علاقہ زمین کی ملکیت کے حوالے سے پہلے ہی نسلی تنازعات کا شکار ہے لیکن اب وہاں علیحدگی پسند تحریک بھی شروع ہو چکی ہے۔ یہ علاقہ نائیجیریا کی سرحد سے ملحق ہے۔