روس نے 43 کینیڈین شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے 43 کینیڈین شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق فہرست میں کینیڈا کی گورننگ لبرل پارٹی کی چیئرپرسن سوزان کوون بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر مارک کارنی بھی روس میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل روس نے 61 کینیڈین اہلکاروں اور صحافیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں