امریکہ نیٹو اتحادی ترکی کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر آمادہ

انقرہ (ڈیلی اردو/این این آئی) ترکی کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کا راستہ صاف کرنے کے 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں پینٹاگون کی ایک سینئر عہدہ دار نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو کی سلامتی کے لیے تعاون کے ضمن میں ترکی کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر آمادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ دفاع کی سینئر عہدہ دار نے بتایا کہ امریکا ترکی کے لیے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی جدید کاری کے معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔ اس عہدہ دار کے مطابق اگر امریکا مخصوص ٹیکنالوجی مہیا کرتا ہے تو ترکی کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کے موجودہ بیڑے کی عمر میں قریبا پانچ سے 10 سال کی توسیع ہوسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں