یمن میں اسلحے کے ڈپو میں دھماکا، 10 افراد ہلاک، 35 سے زائد زخمی

عدن (ڈیلی اردو) خانہ جنگی کے شکار عرب ملک یمن میں اسلحے کے ایک ڈپو میں ہونے والے ایک بڑے دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔

https://twitter.com/BNNBreaking/status/1544286422672502786?t=xjH9viV61vpSjulZGvHjNA&s=19

ایک مقامی سیکورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر منگل کے روز شِنہوا کو بتایا کہ ابین کے ضلع لودرمیں اسلحہ ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال ہونیوالی عمارت میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جائےوقوعہ پر زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ مزید کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی رہائشی عمارتوں اور کاروباری دکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

دھماکےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں