بھارت: اتر پردیش میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے پر مسلم دکاندار گرفتار

لکھنو (ڈیلی اردو/این این آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں ایک مسلمان دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طالب حسین کو ہندو دیوتائوں کی تصاویر والے کاغذ میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے پر گرفتار کیاگیا ہے۔

مقامی لوگوں کی شکایت پر پولیس نے طالب حسین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں خاص طور پر یوگی آدتیہ ناتھ کی زیرقیادت اتر پردیش میں پولیس اور ہندوتوا گروپوں کی طرف سے اکثر و بیشتر کسی نہ کسی بہانے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ہراساں کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں