برطانوی بحریہ کا اسمگل شدہ ایرانی میزائل ضبط کر لینے کا دعویٰ

لندن (ڈیلی اردو) برطانوی بحریہ نے کہا ہے کہ اس نے بین الاقوامی پانیوں میں اسمگلروں کے قبضے سے ایسے ایرانی ساختہ ہتھیار برآمد کر لیے، جو ایران سے اسمگل کیے جا رہے تھے۔

رائل نیوی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ ہتھیار اس سال جنوری اور فروری میں ایران سے جنوب کی طرف بین الاقوامی سمندری علاقے میں تیز رفتار کشتیوں سے قبضے میں لیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی رائل نیوی کے ایک جنگی بحری جہاز کے عملے نے کی۔

ضبط کیے گئے اسمگل شدہ ایرانی ہتھیاروں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور کروز میزائلوں کے انجن بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں