پنجاب میں نکاح کیلئے ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں نکاح کیلئے ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے نکاح کے لیے ختم نبوت ﷺ پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ پر ایمان کا حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے والے نئے فارم دیے جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں