سندھ: حیدر آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے ضلع ٹنڈوالہ یار میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت صدر الدین اور ظہیر عباس کے طور پر ہوئی جبکہ ان کے قبضے سے تیار شدہ دو آئی ای ڈیز برآمد کرلی گئیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم علہیدگی پسند تنظیم ہے، ایک دہشت گرد کا تعلق ضلع لاڑکانہ جبکہ دوسرے کا تعلق ضلع دادو سے ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ دونوں دہشت گرد ٹنڈوالہ یار میں تخریب کاری کا ٹاسک لئے پہنچے تھے، دہشتگرد تخریب کاری کرکے محرم الحرام اور جشن آزادی کے موقع پر خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار دونوں دہشتگروں کے خلاف انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوژو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں