مسجد نبویؐ میں نعرے بازی: 6 گرفتار پاکستانیوں کو 10,10 سال قید، 20,20 ہزار ریال جرمانے کی سزا

مکہ المکرمہ (ڈیلی اردو) مسجد نبویﷺ واقعہ میں ملوث 6 گرفتار پاکستانی شہریوں کو مدینہ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔

تین پاکستانیوں بشمول انس، ارشاد اور سلیم کو دس، دس سال جب کہ خواجہ لقمان، افضل اور غلام محمد کو عدالت نے آٹھ، آٹھ سال قید سمیت ہر مجرم کو 20 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

اس سے قبل واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں مدینہ منورہ کی عدالت ایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنا چکی ہے۔

خیال رہے کہ مسجد نبویﷺ میں 27 رمضان المبارک کو وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے پہنچنے پر نعرے بازی کی گئی تھی جس کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں