جنوبی وزیرستان میں جھڑپ، دو پاکستانی فوجی اور ایک حملہ آور ہلاک

راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں دو فوجی اور ایک حملہ آور ہلاک مارا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 26 ستمبر 2022 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں فوجیوں نے جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند گرد ہلاک کر دیا۔

اس کارروائی کے دوران ہلاک شدت پسند سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں