صومالیہ: یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، اعلیٰ حکام سمیت 9 افراد ہلاک

موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے شہر بلدوین میں یکے بعد دیگرے ہونے والے 2 بم دھماکوں میں اعلیٰ حکام سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان میں اسٹیٹ منسٹرز اور کمشنرز میں شامل ہیں، تاہم اعلیٰ حکام کی شناخت اور تعداد ظاہر نہیں کیا گئی۔

صومالی حکام کے مطابق دھماکہ دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے کیا گیا۔

صومالیہ نے آج ہی الشباب کے بانی رہنما کو ایک فوجی کارروائی کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں