سپین: تارکین وطن کی کشتی 9 روز بعد مل گئی، 4 افراد ہلاک، 29 لاپتہ

میڈرڈ (ڈیلی اردو/این این آئی) ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے کناری جزائر کے قریب ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی کو 9 روز بعد تلاش کرلی ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 29 لاپتہ ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے کام کرنے والی ہسپانوی این جی او نے بتایا کہ تارکین وطن کی کشتی جزیرہ گرین کناریا کے دارالحکومت لاس پالماس جارہی تھی کہ 24 ستمبر کو کناری جزائر کے قریب ڈوب گئی۔ جس میں 34 افراد سوار تھے۔

سیلوامنٹو میریٹیمو کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ حادثے کے باعث کوسٹ گارڈز نے ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز کناری جزائر کے ایک جزیرہ گررین کناریا کے جنوب مغرب سے 150 میل کے فاصلے پر کشتی تلاش کر لی اور 4 افراد کی نعشیں برآمد کر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں