ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

ڈی آئی خان (س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

یہ واقعہ تحصیل پروا کی حدود میں پیش آیا۔ ڈی آئی خان پولیس کے مطابق سپاہی محمد اسلم وردی میں اپنی ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1582975799564509184?t=-zKwSxFx9kxkkcmSqtFtoQ&s=19

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق ڈیرہ کے تھانہ پروآ کی حدود میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار پر زراعت دفتر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے محمد اسلم نامی پولیس کانسٹیبل موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس کانسٹیبل محمد اسلم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر پر تعینات تھا۔

واردات کے بعد مسلح افراد پولیس کانسٹیبل کی سرکاری کلاشنکوف بھی ساتھ لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی عابد اقبال ہمراہ ایس ایچ او پروآ رفیق خان و تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس اہلکار کی میت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد اسلم کا نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردیا گیا۔

دورسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں