شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 مبینہ شدت پسند ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار شدت پسند مارے گئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1583434074164645890?t=Rc-LbyncDDx-UQo2l3sFUg&s=19

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک شدت پسندوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد  کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر مزید کا کہنا ہے کہ ہلاک شدت پسند سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق ہلاک شدت پسندوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں