جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کا اعظم ورسک پولیس سٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

وانا (د م و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد نے اعظم ورسک پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1583787348571324422?t=jyRDdkCNPKqPY2hBtNkQKQ&s=19

سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں رات گئے پولیس سٹیشن اعظم ورسک پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔

ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان کئی گھنٹوں تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدت ہسندوں کے حملے میں پولیس محرر فضل ملک شدید زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اعظم ورسک میں اس سے قبل نامعلوم شدت پسندوں نے پولیس کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

پولیس محرر فضل ملک کی نماز جنازہ پولیس لائنز وانا میں ادا کی گئی جس میں ڈی پی او عتیق اللہ وزیر کے علاوہ 131 ونگ کے کمانڈر عمر انجم ،اے سی وانا سمیت فوج اور پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1583791639025553409?t=ZMOKDfTCSnek1xI-BzoaCw&s=19

اپنا تبصرہ بھیجیں