نابلس میں دھماکا، فلسطینی لیڈر ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو/آئی این پی) فلسطینی رہنما تامر کیلانی کو موٹر سائیکل میں بم نصب کر کے شمالی شہر نابلس میں ہلاک کر دیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی نے تمام حدیں پار کر لیں۔ مزاحمتی گروپ نے کیلانی کو اپنے جری مجاہدین میں سے ایک قرار دیا اور ان کی ہلاکت کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا۔

ادھر الخلیل‘ بیت لحم اور قلقلیہ سے اسرائیلی فوج نے 10 فلسطینیوں کو اغواء کر لیا۔ ان میں لڑکی دیالی ابو عیاش بھی شامل ہے۔

اسرائیل کی جانب سے دمشق اور اس کے آس پاس کے فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کے دو دن بعد نئی معلومات سے پتا چلا ہے کہ حملوں میں ایک یونٹ کے خصوصی ڈپو کو نشانہ بنایا گیا جو شام سے لبنان میں حزب اللہ کو اہم فوجی سازو سامان کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

چھبیس سالہ فلسطینی قیدی احمد الحریمی کی جیل میں احتجاجی بھوک ہڑتال 10 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں