اب تک 300 سے زیادہ ایرانی ساختہ ڈرونز مار گرا چکے ہیں، یوکرین کا دعویٰ

کیف (ڈیلی اردو) یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک ایرانی ساختہ 300 سے زائد ڈرونز مار گرا چکا ہے۔

دوسری جانب ایران مسلسل روس کو ڈرونز فراہمی کی یوکرینی اور مغربی رپورٹس کی تردید کر رہا ہے۔

یوکرینی فضائیہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج اب تک 300 سے زائد ڈرونز کو مار گرا چکی ہے۔

ڈرون یوکرین میں جنگ کے دوران روس کا اہم ہتھیار بن چکے ہیں اور پچھلے مہینے میں اکثر توانائی کے اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال  ہوتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں