عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون رپورٹر ہلاک

لاہور (ڈیلی اردو) نجی ٹی وی چینل فائیو کی رپورٹر صدف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کے لانگ مارچ کنٹینر کے نیچے آکر ہلاک ہوگئیں۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1586713678929616897?t=4OR6IR9ZVceD611XX8hodg&s=19

عمران خان کو اطلاع ملی تو وہ فوراً متوفیہ کو دیکھنے کیلئے کنٹینر سے نیچے اتر آئے اور سیکیورٹی کے منع کرنے کے باوجود عمران خان متوفیہ کے قریب چلے گئے۔

حادثے کے بعد عمران خان کا قافلہ روک دیا گیا جبکہ ریسکیو کی گاڑی کو بھی فوری طلب کرلیا گیا۔

رپورٹر صدف کافی سینئیر، اپنے پیشے سے مخلص اور بہت ہی محنتی خاتون تھیں۔

اطلاعات کے مطابق خاتون رپورٹر کنٹینر پر چڑھنے کے دوران ہاتھ پھسلنے سے گریں اور ٹائر کے نیچے آگئیں۔

حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے آج کا لانگ مارچ منسوخ کردیا۔

 انہوں نے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، آج ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے مارچ کو ختم کر رہے ہیں اور کل کامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے، ایک حادثے کی وجہ سے ہمیں آج کا مارچ منسوخ کرنا پڑا، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں