ڈیرہ اسماعیل خان: دو واقعات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 7 مبینہ دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان (س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی، پولیس اور سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران تین کمانڈروں سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1592464445719998464?t=t7F3y1BN_J_n5pxD7Opwrg&s=19

ذرائع کے مطابق ڈیرہ ٹاؤن کے قریب میں سیکیورٹی فورسز علاقے میں دشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلیجنس بیسڈ پر آپریشن جاری تھا کہ دشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائر کھول دئیے۔ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کاروائی پر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان گنڈاپور گروپ کے تین انتہائی اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دشت گردوں کے خلاف جہاں آپریشن کیا گیا وہاں بم بنائے جاتے تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دشت گرد نے خود کو دھماکے سے اُڑا دیا جبکہ بم دھماکے میں تین دشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دشت گرد، بم دھماکوں، سیکیورٹی فورسز پر حملے، پولیس ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں کے دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں