ڈی آئی خان (س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکلر روڈ پر ٹانک اڈہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عثمان خان نامی ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ٹانک اڈا کنز کالج کے قریب نامعلوم افراد کی ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، فائرنگ سے ایف سی بلوچستان کا اہلکار عثمان ہلاک، ایک زخمی، ہسپتال منتقل#DIKhan #Pakistan pic.twitter.com/QHDWOhiFoD
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) November 30, 2022
واقعے کے بعد زخمی اور لاش کی میت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔