لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہلاک

لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہلاک ہوگیا ہے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1601504562250063872?t=w5UfWYBREZvLEPo_atFfsw&s=19

پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے غزنی خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے انعام اللہ مروت کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی چل بسے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ مروت چھٹی پر گاؤں آئے ہوئے تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے آفس سے چند گز کے فاصلے پر ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے انعام اللہ مروت ہلاک ہوئے۔

مقتول انعام اللہ مروت ڈی آئی خان میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے تاہم علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ابھی تک کسی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں