بلوچستان: آواران کے شاپنگ سنٹر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 7 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں شاپنگ سنٹر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے کولواہ میں مقامی شاپنگ سنٹر میں دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، لاش اور زخمی اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے شاپنگ سنٹر میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشتگردوں نے معصوم بچوں اور خاتون کو نشانہ بنایا ہے، دہشت و وحشت کی فضا ء پیدا کرنے والے دہشت گرد صوبے کے دشمن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں