خیبر: باڑہ میں سیکورٹی فورسز کی کانوائے کے قریب دھماکا، بچے سمیت 3 افراد زخمی

باڑہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں بم دھماکے میں ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ باڑہ کے حدود الحاج مارکیٹ کے قریب مین روڈ پر سائن بورڈ میں نامعلوم افراد نے آئی ڈی رکھا تھا۔

دھماکے اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور کی کانوائے گزر رہی تھی، دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار بال بال بچ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں انار گل، منظور احمد جبکہ ایک چھوٹا بچہ شامل ہے۔

پولیس کے مطابق بم سڑک کے درمیان سائن بورڈ میں چھپایا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور باڑہ فرنٹیئر کور نارتھ کے کرنل شہزاد، ایس ایچ او باڑہ داؤد آفریدی، ایس ایچ او میلواڈ سوالزر خان آفریدی، انویسٹیگیشن انسپکٹر عابد آفریدی و دیگر اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئے جب کہ ملحقہ علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں